عمران خان نے پی پی پی سے اتحاد میں ممکنہ طور پر مالی فائدہ اٹھایا خواجہ آصف

عمران خان کو اب غور کرنا چاہیے کہ پارٹی صحیح سلامت الیکشن تک پہنچ جائے، خواجہ آصف

عمران خان کو اب غور کرنا چاہیے کہ پارٹی صحیح سلامت الیکشن تک پہنچ جائے، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

LOS ANGELES:
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی اچنبھے یا حیرانی کی بات نہیں ہوگی کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں عمران خان نے مالی فائدہ اٹھایا ہو۔


سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے باعث بنے، خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے ہیں، اس بات کو بھی چیک کرلیا جائے کہیں ان پیسوں میں عمران خان تو حصہ دار نہیں کیوں کہ عمران خان کی تاریخ ہے کہ وہ اس طرح کے مال پر ہاتھ ڈالنا جائز سمجھتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی اچنبھے یا حیرانی کی بات نہیں ہوگی کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں عمران خان نے مالی فائدہ اٹھایا ہو، پی ٹی آئی اراکین اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ انہیں کارروائی کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب غور کرنا چاہیے کہ پارٹی صحیح سلامت الیکشن تک پہنچ جائے، یہ نہ ہو کہ الیکشن آجائے اور پارٹی ہی نہ رہے۔
Load Next Story