بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے نگراں وزیراعظم کا 20 ارب روپے جاری کرنے کا حکم

تمام گیس پائپ لائنز،ٹرانسمیشن لائن،تنصیبات کا جامع سیکیورٹی پلان کے ذریعے تحفظ یقینی بنایاجائے،نگراں وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک April 09, 2013
واپڈا، کے ایس سی، نیب اور ایف بی آر نادہندگان سے فوری وصولیوں کو یقینی بنائے، نگراں وزیراعظم فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر) میر ہزار کھوسو نے بجلی کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے وزارت خزانہ کو 20 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم کی صدارت میں بجلی کے بحران پر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھرمل پاور کوایندھن کی فراہمی کے لئے وزارت خزانہ 20 ارب روپے ادا کرے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے جائیں گے جبکہ واپڈا، کے ایس سی، نیب اور ایف بی آر نادہندگان سے فوری وصولیوں کو بھی یقینی بنائے۔

نگراں وزیر اعظم میرہزارکھوسو نے تمام گیس پائپ لائنز، ٹرانسمیشن لائن اور تنصیبات کا جامع سیکیورٹی پلان کے ذریعے تحفظ یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔

ایڈیشنل سیکریٹری پانی وبجلی نے اجلاس میں بتایا کہ اوچ پاور پلانٹ میں گیس کی بندش کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے اور دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس پر وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے واضح اقدامات نظر آنے چاہیئں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں