مہنگائینصف پاکستان غذائی قلت کا شکارہے ڈبلیوایف پی

منصوبہ بندی نہ کی گئی توملک خوراک کے بحران سے دوچار ہو سکتا ہے،قمرزمان


August 10, 2012
منصوبہ بندی نہ کی گئی توملک خوراک کے بحران سے دوچار ہو سکتا ہے،قمرزمان . فوٹو میرا اقبال

HONG KONG: عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی نے کہاہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کم وبیش نصف آبادی غذائی قلت کا شکار ہے ۔

دوسری جانب ماحول اور موسمیات سے متعلق حکومتی مشیر قمر زمان کی جائزہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اگرحکومت نے غیر معمولی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی نہ کی تو پاکستان خوراک کے بحران سے دوچارہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں پرخوراک کے ذخائر بڑھانے اور گندم کی سمگلنگ روکنے کیلیے موثر اقدامات پر زور دیا ہے ۔عالمی ماحول میں غیر فطری تبدیلیوں کے باعث خوراک پیدا کرنے والے بڑے زرعی ممالک بشمول امریکہ، آسٹریلیا اور روس بھی متاثر ہو رہے ہیں ،جس کے باعث غذائی اجناس کی پیداوار میں کمی کاخدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔