مہنگائینصف پاکستان غذائی قلت کا شکارہے ڈبلیوایف پی

منصوبہ بندی نہ کی گئی توملک خوراک کے بحران سے دوچار ہو سکتا ہے،قمرزمان

منصوبہ بندی نہ کی گئی توملک خوراک کے بحران سے دوچار ہو سکتا ہے،قمرزمان . فوٹو میرا اقبال

HONG KONG:
عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی نے کہاہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کم وبیش نصف آبادی غذائی قلت کا شکار ہے ۔


دوسری جانب ماحول اور موسمیات سے متعلق حکومتی مشیر قمر زمان کی جائزہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اگرحکومت نے غیر معمولی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی نہ کی تو پاکستان خوراک کے بحران سے دوچارہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں پرخوراک کے ذخائر بڑھانے اور گندم کی سمگلنگ روکنے کیلیے موثر اقدامات پر زور دیا ہے ۔عالمی ماحول میں غیر فطری تبدیلیوں کے باعث خوراک پیدا کرنے والے بڑے زرعی ممالک بشمول امریکہ، آسٹریلیا اور روس بھی متاثر ہو رہے ہیں ،جس کے باعث غذائی اجناس کی پیداوار میں کمی کاخدشہ ہے۔
Load Next Story