سلمان خان نے عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا

سلمان خان کی فلم نے چائنیز باکس آفس پر دھوم مچادی


ویب ڈیسک April 01, 2018
سلمان خان کا ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو چائنیز باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان اپنی اداکاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور فلموں کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلاپ فلموں کی تعداد بہت کم ہے جب کہ اب انہیں چین میں بھی بےپناہ مقبولیت حاصل ہوگئی ہے جہاں ان کی فلمیں بھارت سے بھی زیادہ بزنس کررہی ہیں۔

عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ''دنگل''،''پی کے'' اور ''سیکریٹ سپر اسٹار'' چین میں ریلیز کیں جنہوں نے چینی شائقین کو بے حد متاثر کیا اور بھارت سے بھی زیادہ بزنس کیا، عامر خان کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بھی اپنی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ''سیکریٹ سپر اسٹار'' نے بھی چین میں دھوم مچادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' نے چائنیز باکس آفس پر 4 ارب اور82 کروڑ کا بزنس کیا جو فلم کے بھارت میں کیے گئے بزنس کو ملا کر ٹوٹل 9 ارب اور 15 کروڑ بنتے ہیں جب کہ عامر خان کی فلم ''سیکریٹ سپر اسٹار'' نے 9 ارب 2 کروڑ اور92 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور بھارت پہنچ جاتی ہے جسے سلمان خان تمام تر مشکلاتوں کے بعد واپس پاکستان پہنچاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |