پٹرولیم کی قیمتوں میں450 روپے تک اضافے کی سمری تیار

پٹرول 2.90،ڈیزل 4،مٹی کاتیل 3.78 اورسی این جی 2.50روپے کلومہنگی ہوجائیگی


News Agencies August 10, 2012
پٹرول 2.90،ڈیزل 4،مٹی کاتیل 3.78 اورسی این جی 2.50روپے کلومہنگی ہوجائیگی. فوٹو کریٹیو کامنز

اوگرانے رمضان میں ایک اورپٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی،16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات2.90 سے 4.50روپے مہنگی ہونے کاامکان ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق گلف مارکیٹ میںخام تیل کی قیمت میں4ڈالرفی بیرل اضافہ ہواہے جس کے بعداوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو 13اگست کومنظوری کیلیے بھیجی جائے گی، ذرائع کے مطابق پٹرول 2.90،ہائی اوکٹین 4.50،ڈیزل 3.80،لائٹ ڈیزل4.00اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 3.78روپے فی لیٹراضافہ کیاجائے گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافے کے ساتھ سی این جی بھی 2.50روپے کلومہنگی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں