11 فٹ لمبے مگرمچھ کی گھریلو سوئمنگ پول میں مستیاں

مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس ’گرفتار‘ کرکے لے گئی


ویب ڈیسک April 02, 2018
مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس ’گرفتار‘ کرکے لے گئی (فوٹو: سارہ سوٹا کاؤنٹی شیرف آفس)

امریکا میں 11 فٹ طویل مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی ایک کاؤنٹی کے رہائشی افراد نے گھر کے سوئمنگ پول میں کسی گھر کے فرد کے بجائے ایک گیارہ فٹ طویل مگر مچھ کو تیرتے ہوئے دیکھا تو حیران اور خوف زدہ ہوگئے اور انہوں نے مدد کےلیے فوری طور پر پولیس کو فون کردیا۔



پولیس فوری طور پر وائلڈ لائف عملے کے ساتھ پہنچ گئی جہاں مگرمچھ کو کسی کے گھر میں گھسنے کے جرم میں 'گرفتار' کرلیا گیا اور وائلڈ لائف کا عملہ اسے اپنے ساتھ لے گیا۔



امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے مگرمچھ کی گھر کے سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



خیال رہے کہ امریکا میں پائے جانے والے مگرمچھ کی طوالت 11 تا 15 فٹ کے درمیان ہوتی ہے اور ان کا وزن تقریباً ایک ہزار پونڈ یعنی 454 کلوگرام سے زیادہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں