کورکمانڈرزکانفرنس آج ہوگی شمالی وزیرستان آپریشن پرغورہوگا

آرمی چیف جنرل کیانی صدارت کرینگے،فوج کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائیگا

آرمی چیف جنرل کیانی صدارت کرینگے،فوج کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائیگا۔ فوٹو فائل

COLOMBO:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس آج (جمعہ کو)جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔ یہ معمول کی ماہانہ کانفرنس ہے جس میںفوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق آرمی چیف ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریںگے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اپنے حالیہ دورہ امریکااورسی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں طے شدہ امورسے متعلق بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں متوقع آپریشن پربات ہوگی۔
Load Next Story