
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد آج نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے روانہ ہوگئیں۔
اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ایئر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں
واضح رہے کہ صرف 17 سال کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پرسوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ ملالہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔