29 برسوں میں 94 ہزار کشمیری جعلی مقابلوں میں مارے گئے ایمنسٹی انٹرنیشنل

حراست کے دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دے کر 7ہزار 1سو افراد کو قتل کیا، رپورٹ

حراست کے دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دے کر 7ہزار 1سو افراد کو قتل کیا، رپورٹ. فوٹو:فائل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کے بارے میں 29سال کی رپورٹ شائع کردی۔

رپورٹ کے مطابق1989ء تا 28 فروری 2018 تک بھارتی حکومت اور اُس کی خفیہ ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل ِ عام کیا جن میں 94 ہزار 9 سو 22افراد کو مختلف جعلی مقابلوں میں مارا گیا۔ مختلف علاقوں میں 7ہزار سے زائد گمنام قبروں کا بھی انکشاف ہوا، حراست کے دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دے کر 7ہزار 1سو افراد کو قتل کیا۔


رپورٹ کے مطابق سول بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں ڈالا گیا ہے جن کی تعداد 1لاکھ 43ہزار 364افراد جواس وقت مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ 22ہزار 866 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 1لاکھ 7ہزار 697بچے یتیم ہوئے ، 11 ہزار 43خواتین کا گینگ ریپ ہوا، 1لاکھ 86ہزار 64 مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے اربوں روپے کا نقصان کیا۔

فروری 2018ء میں 15بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، 57 افراد زخمی ہوئے 179سول افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے درندگی کا ثبوت پیش کیا گیا۔

 
Load Next Story