امریکا سے بے دخل کیے گئے 600 روسی سفارتکار ماسکو پہنچ گئے

امریکا نے روسی اہلکاروں کو جاسوس قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا، 2 روسی جہاز لینے کیلیے امریکا پہنچے


News Agencies April 02, 2018
نکالے جانے والے سفارتکار، ان کے اہلخانہ سمیت کل 171 افراد شامل تھے، روس کا سفر کرنیوالے آسٹریلوی شہریوں کو انتباہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا سے بے دخل کیے جانے والے60 روسی سفارتکار گزشتہ روز ماسکو پہنچ گئے۔

گزشتہ روز 2 جہاز روسی دارالحکومت کے ونوکووو ہوائی اڈے پر اترے، جن میں واشنگٹن اور نیو یارک سے نکالے جانے والے 60 سفارتکار اور ان کے اہلخانہ سمیت کل171افراد سوار تھے۔ روسی سرکاری ٹی وی پران افرادکو جہازوں سے نکلتے اور وہاں پر موجود بسوں میں سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکا، یورپی یونین، نیٹو کے رکن ریاستوں اوردیگر ممالک کی جانب سے 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے احکام دیے گئے ہیں۔ امریکا نے سیائٹل میں روسی قونصل خانہ بھی بند کر دیا ہے۔

واشنگٹن حکام نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت چاہے تو بے دخل کیے جانے والے ڈپلومیٹس کی جگہ نئے سفارتکاروں کو تعینات کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں