شہد کی مکھی کے سبب ڈی کک شان مارش کو اسٹمپڈ نہ کرسکے

جنوبی افریقہ کو بھاری نہیں پڑا کیونکہ شان صرف ایک اور رن بناکر رخصت ہوگئے۔


Sports Desk April 02, 2018
جنوبی افریقہ کو بھاری نہیں پڑا کیونکہ شان صرف ایک اور رن بناکر رخصت ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہد کی مکھی کے سبب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک نے آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش کو اسٹمپڈ کرنے کا موقع گنوا دیا۔

کیشیو مہاراج کی گیند کو مارش نے کریز سے باہر نکل کر کھیلنا چاہا مگر وہ انھیں بیٹ کرتے ہوئے ڈی کک کے پیڈ سے ٹکرائی، انھوں نے اسے پکڑنا چاہا مگر پھر رک گئے اور اپنے بازو کے اوپری حصے کی جانب متوجہ ہوئے، جہاں شہد کی مکھی اپنا ڈنک گاڑ چکی تھی، ڈی کک نے اسے اڑایا، اتنے میں بائی کا رن بنا جبکہ پروٹیز فزیو کریگ گویندر وکٹ کیپر کے بازو کا جائزہ لینے وہاں پہنچ گئے۔

یہ واقعہ بہرحال جنوبی افریقہ کو بھاری نہیں پڑا کیونکہ شان صرف ایک اور رن بناکر رخصت ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں