شہد کی مکھی کے سبب ڈی کک شان مارش کو اسٹمپڈ نہ کرسکے
جنوبی افریقہ کو بھاری نہیں پڑا کیونکہ شان صرف ایک اور رن بناکر رخصت ہوگئے۔
ISLAMABAD:
شہد کی مکھی کے سبب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک نے آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش کو اسٹمپڈ کرنے کا موقع گنوا دیا۔
کیشیو مہاراج کی گیند کو مارش نے کریز سے باہر نکل کر کھیلنا چاہا مگر وہ انھیں بیٹ کرتے ہوئے ڈی کک کے پیڈ سے ٹکرائی، انھوں نے اسے پکڑنا چاہا مگر پھر رک گئے اور اپنے بازو کے اوپری حصے کی جانب متوجہ ہوئے، جہاں شہد کی مکھی اپنا ڈنک گاڑ چکی تھی، ڈی کک نے اسے اڑایا، اتنے میں بائی کا رن بنا جبکہ پروٹیز فزیو کریگ گویندر وکٹ کیپر کے بازو کا جائزہ لینے وہاں پہنچ گئے۔
یہ واقعہ بہرحال جنوبی افریقہ کو بھاری نہیں پڑا کیونکہ شان صرف ایک اور رن بناکر رخصت ہوگئے۔