کراچی فائرنگ کے واقعات میں ایس ایچ او سمیت 4 افراد جاں بحق
ایس ایچ او پریڈی آغا اسدکومرشد بازار کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے1شخص جاں بحق ہوگیا
پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایس ایچ او سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او پریڈی آغا اسد اپنی گاڑی میں مرشد بازار سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آغا اسد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی۔ ملیر کینٹ اور ناگن چورنگی سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔