ادارے حدود میں رہ کر کام کریں صدر ممنون حسین

اداروں کے درمیان اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کیا جائے تو بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے،صدر


ویب ڈیسک April 02, 2018
اداروں کے درمیان اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کیا جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے،صدر فوٹو:فائل

DHAKA: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے خیال میں ملک کے مختلف اداروں کے درمیان رابطوں کی کمی ہے ،عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے دور کرنے ضروری ہیں، ریاست پر اعتماد میں اضافے کے لیے عوامی مسائل کا حل ضروری ہے، قومی وسائل کا ضیاع بدعنوانی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نظم و ضبط سے ہی پاکستان ناقابل تسخیر ہوگا، صدر ممنون حسین

صدر نے کہا کہ ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے جب کہ اداروں کے درمیان اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کیا جائے تو بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے خارجہ تعلقات کے شعبے میں نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کا قیام ایک تاریخی واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں