ضلع تھرپارکر میں خسرہ شدت اختیار کرگیا ایک دن میں 3 بچے ہلاک

دیہی علاقوں میں خوف کی فضا، وبا پر قابو پانے کیلیے فوری طور پر ویکسین فراہم کرنیکا مطالبہ


Nama Nigar April 10, 2013
ایک گائوں میں ایک ہی دن میں3 بچوں کی ہلاکت کے بعد دیہی علاقوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ فوٹو: فائل

ضلع تھرپارکر کے نواحی گائوں تگوسر تحصیل ننگر پارکر میں خسرہ کی بیماری، شدت اختیار کر گئی، ایک دن میں 3بچے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپاورکر کے نواحی گائوں میں3 سالہ شربت، 2سالہ نہال، 5سالہ ویرسی خسرے کے باعث دم توڑ گئے۔ ایک گائوں میں ایک ہی دن میں3 بچوں کی ہلاکت کے بعد دیہی علاقوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔



ورثا کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے علاقے میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث متعدد بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انھوں نے محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ دیہات میں خسرے سے بچائو کی ویکسین فوری فراہم کی جائے تاکہ انسانی زندگی کو بچایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں