قومی خزانے کو نقصان کا الزام 3 سابق جرنیلوں کیخلاف نیب ریفرنس درج

نیب ریفرنس میں سابق وقاقی وزیر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی سمیت 9 ملزمان نامزد


ویب ڈیسک April 02, 2018
ملزمان کیخلاف قومی خزانے کو 2.2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام،فوٹو:فائل

نیب نے ریلوے گالف کلب لاہور کی غیر قانونی لیز کیس میں 3 سابق جرنیلوں سمیت 9 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعیدالظفر، میجرجنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ اختر علی بیگ سمیت دیگر کو ریفرنس میں باضابطہ ملزمان نامزد کردیا۔

'' قومی خزانے کو 2.2 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ''


نیب راولپنڈی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی غیر قانونی لیز میں ملوث آفیسراور حکام کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سابق افسران نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کی جس سے قومی خزانے کو 2.2 ارب روپے کانقصان پہنچایاگیا۔

''افسران نے کرپشن اور بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا''


نیب کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن کے دوران مذکورہ افسران نے کرپشن اور بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ نیب کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور برگیڈیئر (ر) اختر علی کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |