بھارت ظلم سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتا آرمی چیف

کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ وحشیانہ عمل ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک April 02, 2018
کنٹرول لائن پرشہری آبادیوں پربھارتی فوج کی فائرنگ وحشیانہ عمل ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

'' معصوم کشمیریوں پر مظالم قابل مذمت ہیں ''


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر مظالم قابل مذمت ہیں، بھارت ظلم وتشدد سے کمشیریوں کی خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، کنٹرول لائن پرشہری آبادی پربھارتی فوج کی فائرنگ وحشیانہ عمل ہے۔



علاوہ ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں امریکی قائم مقام نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور الزام تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کے لیے مثبت تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

'' پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے''


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی سوچ کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے جب کہ خطے کے دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس عمل میں مساوی اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پرایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں پائیدار امن کا عزم کر رکھا ہے اور دیرپا امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |