موبائل فون ٹھیک کرنے کی آڑ میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ملزم ٹھیک ہونے کیلیے لائے گئے موبائل سے تصاویر اور وڈیوز چرا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے

ملزم نے دیگر لڑکیوں کے علاوہ اپنی کزن کی بھی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے موبائل فون ٹھیک کرنے کی آڑ میں تصویریں اور وڈیوز حاصل کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے جہلم میں کارروائی کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم کا نام افضل ہے اور موبائل فون ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے، اسی کام کی آڑ میں موبائل فون کے ڈیٹا سے خواتین کی تصاویر اور وڈیوز چوری کرنے کے بعد اسے کاٹ چھانٹ کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے ناصرف دیگر لڑکیوں بلکہ اپنی کزن کی بھی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کردی تھی۔
Load Next Story