پریزیڈنٹ کپ ون ڈے نوجوان بیٹسمینوں کی کارکردگی میں بھی تسلسل آگیا
اظہر علی 95 رنز پر ناقابل شکست رہے، اسد شفیق 67 ناٹ آؤٹ، احمد شہزاد کے61 رنز، خرم منظور کی سنچری
پاکستان کے نوجوان بیٹسمینوں کی کارکردگی میں تسلسل کے آثار نظر آنے لگے۔
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اظہر علی 95 رنز پر ناقابل شکست رہے، اسد شفیق نے 67 ناٹ آؤٹ، احمد شہزادنے61 کیساتھ میچ میں فتح کا راستہ بنایا ، محمد حفیظ صفر کی خفت کا شکار ہوئے، مصباح الحق صرف ایک بنا سکے، خرم منظور اور رفعت اللہ مہمند نے بھی سنچریاں جڑدیں۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل فارم اور فٹنس کا پیمانہ سمجھے جانے والے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز نوجوان پلیئرز کے نام رہا۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں زرعی ترقیاتی نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو 8 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا۔ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں200 رنز جوڑے، سعید انور جونیئر نے سب سے زیادہ51 رنز بناکر نمایاں رہے، شعیب احمدنے 46 کی اننگز کھیلی، افتخار انجم نے3 زوہیب خان نے2 شکار کیے۔ زرعی بینک کی ٹیم نے آسان ہدف 36.2 اوورز میں2 وکٹ کھو کرحاصل کرلیا، اوپنر شرجیل خان نے90 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم ناٹ آؤٹ 72 رنز کے ساتھ ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب رہے، محمد عرفان نے دونوں وکٹیں اپنے نام کیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پورٹ قاسم نے خرم منظور کی دلیرانہ 115 رنز کی اننگز کی بدولت سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 4 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام ٹیم کے محمد حفیظ 5 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، مصباح 10 بال کھیل کر ایک رن بناسکے ، ان فارم اظہر علی نے ناقابل شکست 95 اورمحمد رضوان نے83 کی اننگز کھیل کر مجموعی اسکور کو 7 وکٹ کے نقصان پر238 تک پہنچایا، محمد طلحہ اور عمرامین نے2،2 مہرے کھسکائے۔
جواب میں خرم منظور کی عمدہ اننگز نے فائٹنگ اسکور کوانتہائی آسان بنا دیا، اوپنر نے115 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیم نے 43.2 اوورز میں6 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، عمرامین32 اور کامران یونس20 ناٹ آؤٹ بنا کر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے، اسد علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم گڑھی خدابخش میں حبیب بینک نے اسٹیٹ بینک کو3 وکٹ سے مات دی، اسد شفیق اور احمد شہزاد نے فارم میں تسلسل لاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر نصف سنچریوں کی مدد سے ٹیم کو سرخرو کروایا۔
اسٹیٹ بینک نے کاشف صدیق کے69 اورعثمان سعید کے49 رنز کی بدولت 231 رنزجوڑے، ایچ بی ایل نے احمد شہزادکے 61 اور اسد شقیق کے(57ناٹ آؤٹ) سے تقویت پاتے ہوئے 48.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا، عمران فرحت49 پر آؤٹ ہوئے، عدنان رسول3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
منگل کو گروپ بی کے دوسرے میںمقابلے میںواپڈا نے یو بی ایل کو76 رنز سے ٹھکانے لگایا، رفعت اللہ مہمند نے107 رنز بنائے، فاتح سائیڈ نے حریف ٹیم کو فتح کیلیے 353 رنز کا ہدف دیا، سعد نسیم 75، عامر سجاد62 اور صہیب مقصود43 کیساتھ نمایاں تھے،یونائیٹڈ بینک کی جانب سے سعد سخیل84 اور عمران علی 70 کے درمیان151 رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ بنا دیا مگر بعد میں آنے والے بیٹسمین امیدوں پر پورا نہ اترے اور ٹیم 8 وکٹ پر276 تک ہی پہنچ پائی،کاشف نوید نے3وکٹیں لیں