چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت

روایتی ایشین حریفوں کے مقابلے کی تمام نشستیں 30 منٹ میں بک ہوگئیں۔


Sports Desk April 10, 2013
روایتی ایشین حریفوں کے مقابلے کی تمام نشستیں 30 منٹ میں بک ہوگئیں۔ فوٹو: آئی سی سی

WARSAW: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کی ٹکٹیں صرف 30 منٹ میں فروخت ہوگئیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کیلیے شائقین کی بیتابی نے منتظمین کو بھی حیران کردیا، فائنل سمیت دیگر میچز کی بھی تقریباً بک گئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں مقابلہ 15 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہوگا، گذشتہ روز جب اس میچ کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کیا گیا تو صرف آدھے ہی گھنٹے میں تمام ٹکٹیں بک گئیں جس سے منتظمین خود بھی حیران رہ گئے۔



ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی دلچسپی سے کافی حیرت ہوئی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلیے مختص ٹکٹیں صرف 30 منٹ میں ہاتھوں ہاتھ بک گئیں، فائنل سمیت دیگر میچز کیلیے بھی جاری ہونے والے دیگر مقابلے کیلیے بھی تقریباً ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے بڑوں کی تین کیٹیگریز میں ٹکٹیں فروخت کیلیے پیش کی گئی ہیں جن میں گولڈ، سلور اور فیملی اسٹینڈ شامل ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 60 پاؤنڈز کے درمیان ہے، انڈر 16 کی خاطر پورے ایونٹ کیلیے ٹکٹ کی قیمت 5 پاؤنڈ رکھی گئی ہے، اس میں فائنل بھی شامل ہے، تاہم ان نابالغ شائقین کوا پنے سرپرست کے ساتھ آنا ہوگا جن سے مکمل قیمت وصول کی جائیگی۔ اسی طرح انڈر 21 کیلیے بھی 10 سے 25 پاؤنڈ کے درمیان ٹکٹیں متعارف کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں