وفاقی کابینہ کا 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

وفاقی كابینہ نے بھارتی قابض افواج كی طرف سے طاقت كے بہیمانہ اور بے دریغ استعمال كی بھی سخت مذمت كی۔


ویب ڈیسک April 03, 2018
كابینہ نے بھارتی قابض افواج كی طرف سے طاقت كے بہیمانہ اور بے دریغ استعمال كی بھی سخت مذمت كی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی كابینہ نے خصوصی اجلاس میں كشمیری عوام كی حمایت اور بھارتی مظالم كے خلاف 6 اپریل كو یوم یكجہتی كشمیر منانے كا اعلان كیا ہے۔

وفاقی كابینہ كا خصوصی اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی كی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ كشمیر كی صورتحال پر تبادلہ خیال كیا گیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے كابینہ كو مقبوضہ كشمیر كی صورتحال كے بارے میں آگاہ كیا جب کہ انہوں نے كابینہ كو بے گناہ كشمیریوں كے لئے بین الاقوامی برادری كی حمایت كے حصول كے لئے پاكستان كی كاوشوں كے بارے میں آگاہ كیا۔

اجلاس میں شہدا كے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں كی جلد صحت یابی كے لئے دعا كی گئی اور كشمیری عوام كی حمایت اور بھارتی مظالم كے خلاف 6 اپریل كو یوم یكجہتی كشمیر منانے كا اعلان كیا، وفاقی كابینہ نے ایك قرارداد كی بھی منظوری دی جس میں كہا گیا ہے كہ كابینہ كے اركان 4 اپریل كو ہونے والے آزاد جموں و كشمیر قانون ساز اسمبلی كے مشتركہ اجلاس میں شركت كریں گے۔

اجلاس میں مقبوضہ كشمیر كی بگڑتی ہوئی صورتحال اجاگر كرنے كیلئے مخصوص ممالك كے دارالحكومتوں میں صدر آزاد جموں و كشمیر سمیت وزیراعظم كے خصوصی ایلچی بھجوانے كا بھی فیصلہ كیا گیا جب کہ كابینہ نے بھارتی قابض افواج كی طرف سے طاقت كے بہیمانہ اور بے دریغ استعمال كی بھی سخت مذمت كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں