وزارت مذہبی امور میرٹ پر آنیوالے100حج ٹور آپریٹرز کو کوٹا دے لاہور ہائیکورٹ کا حکم

3ہزار حاجیوں کا کوٹا دیا جائے، چیف جسٹس ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 15اگست تک رپورٹ عدالت میں پیش کرنیکی ہدایت جاری


Numainda Express August 10, 2012
3ہزار حاجیوں کا کوٹا دیا جائے، چیف جسٹس ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 15اگست تک رپورٹ عدالت میں پیش کرنیکی ہدایت جاری فوٹو ایکسپریس

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطابندیال نے حج کوٹاکیس میں وزارت مذہبی امور کو میرٹ پر آنے والے ٹور آپریٹرز میں حج کوٹا تقسیم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فاضل جج نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو ہدایت کی ہے کہ وہ 15اگست تک اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے سات روز کے لیے مہلت طلب کی گئی تو فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ جن عازمین حجاج کو دوران حج شکایات ہوں تو وہ کس سے رجوع کریں۔وزرات مذہبی امورکے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ اس کیلیے مناسب فورم موجود ہے اور ذمے دارٹور آپریٹرزکے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے،

فاضل عدالت نے وزارت مذہبی امورکوحکم دیا کہ میرٹ پر آنے والے اور باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے سوپرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تین ہزارحاجیوں کاکوٹاتقسیم کرنے کاحکم دیدیا اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلیے پندرہ اگست تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |