ناک کی ساخت آپ کی شخصیت کا آئینہ

مختلف طرح کی ناک شخصیت کے مختلف پہلو کو ظاہر کرتی ہیں


April 03, 2018
مختلف طرح کی ناک شخصیت کے مختلف پہلو کو ظاہر کرتی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ ناک کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے، مختلف طرح کی ناک شخصیت کے مختلف پہلو کو ظاہر کرتی ہیں۔

1۔ آگے کو جھکی ہوئی ناک (Nubian)


اس طرح کی ناک والے افراد متجسس ہوتے اور نئی چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں۔ مایوسی سے دور اور ہر حال میں پرامید رہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد میں پیش پیش ہوتے اور ہر مشکل کا حل نکالنا جانتے ہیں۔

2۔ باریک لمبی ناک (Greek)


اسے یونانی ناک اس لیے کہتے کہ قدیم یونان میں بنائے گئے مجسموں میں اس طرح کی ناک دکھائی جاتی تھی۔ یہ لوگ توجہ سے دور بھاگتے اور اپنی شخصیت میں اسیر رہتے ہیں۔ بہت عمل پسند اور وفادار ہوتے ہیں۔ ان کے لیے کھل کر بات کرنا مشکل ہے۔

3۔ چونچ (Hook) ناک


کئی لوگ اس طرح کی ناک کو طوطے کی چونچ سے تشبیہہ دیتے ہیں۔ یہ لوگ جدت پسند ہوتے اور نئی ایجادات کرتے ہیں۔ اپنے عقائد کا بہتر طریقے سے دفاع کرتے اور اپنے مقاصد حاصل کرکے دم لیتے ہیں۔

4۔ آرچ والی ناک (arched)


یہ بھی طوطا ناک سے ملتی جلتی ہے لیکن آخر میں نوکیلی ہوتی ہے۔ اس ناک کے حامل لوگ اپنی دْھن کے پکے ہوتے اور جو کام ملے، اسے دلجمعی سے کرتے ہیں۔ یہ چیزوں کی اچھی طرح سے تنظیم کرتے ہیں۔

5۔ بٹن ناک (button)


یہ بہت مختصر ہوتی اور جلد ختم ہوجاتی ہے۔ اس طرح کی ناک کے حامل افراد اپنے فیصلے میں بہت زیادہ سنجیدہ اور سخت ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔ یہ وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دے کر اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

6۔ سیدھی ناک (straight)


اس طرح کی ناک ایشیائی افراد میں کافی ملتی ہے۔ اس ناک میں چونچ سیدھی اور نتھنے تھوڑے چوڑے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں۔ کوئی بھی کام کرنے کے لیے جوش دکھاتے ہیں۔ اگر آپ ان کے جوش کو چیلنج کریں یا آزمائیں تو یہ غصے میں آجاتے ہیں۔

7۔ مقعر ناک (concave)


ایسے ناک والے افراد بہت زیادہ کھلے دل کے ہوتے ہیں۔ ہر وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ کافی حساس بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی دل آزاری ہوجاتی ہے۔

8۔ ٹیڑھی ناک (crooked)


ایسے افراد بہت زیادہ مقبول اور ہر دل عزیز ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جس کام میں جْت جائیں اسے مکمل کرکے ہی دم لیتے ہیں۔ بات کرنے سے زیادہ سننا پسند کرتے ہیں ۔ دوسرے لوگ ان سے بات کرکے خوش ہوتے ہیں۔ یہ منکسر المزاج ہونے کی وجہ سے لوگوں میں جلد مقبول ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں