پی آئی اے کا حج اسکیموں کے یکساں کرایوں سے انکار
وزارت مذہبی امور بھی کردارادا کرنے سے قاصر،پوری توجہ سرکاری حج اسکیم پرہے
رواں سال نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے لیے پی آئی اے کاکرایہ یکساں نہیں ہوگا۔
پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرکے اصرارکے باوجود پی آئی اے نے سرکاری اسکیم کے برابر پرائیویٹ سیکٹرکے لیے کرایہ مختص کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے کرایوں میںکمی میں وزارت مذہبی امور بھی کوئی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔
کیونکہ گزشتہ سال سے وزارت نے حج گروپ آرگنائزر کو اپنے طورپر ایئرلائن کی بکنگ کی اجازت دے رکھی ہے اس لیے وزارت مذہبی امورکی ساری توجہ صرف سرکاری حج اسکیم پرہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی آمدن کازیادہ تر انحصار حج عمرہ پیکیج پر ہی ہے اس لیے وہ سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کایکساں کرایہ رکھنے سے گریزاں ہے۔