این آئی ایچ کے ڈاکٹرزملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانیکی ہدایت
یوایس ایڈکے27کروڑکی واپسی پربرہمی،ذمے داروںکاتعین کیاجائے،کابینہ ڈویژن کوہدایت
MUMBAI:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے این آئی ایچ میںکام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور ملازمین کی ڈگریوںکی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ دینے اور پی ایم آرسی اور ریاض الدین شیخ کے ساتھ مل کر کالے یرقان کے لیے سستی ویکسین انٹرفیرون کے منصوبے کو دوبارہ شروع کی تاکید کی ہے۔
کمیٹی نے امریکی امدادکے 27 کروڑ روپے منصوبوں پر خرچ نہ ہونے کے باعث واپس جانے پر ہیلتھ سروسزاکیڈمی پر برہمی کا اظہا رکیا۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹرکلثوم پروین کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے ایس ایچ اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس ادارے پر دی جانے والی بریفنگ کو مسترد کردیا۔ ایچ ایس اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یوایس ایڈ کی جانب سے 77کروڑروپے کے فنڈز دیے گئے۔
جس میںسے صرف 50کروڑروپے کو استعمال میں لایا جاسکا جبکہ 27کرو ڑروپے واپس کردیے گئے۔ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ فنڈز کے استعمال نہ ہونے میں ملوث نااہل افراد کے خلاف ذمے داری کاتعین کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ کمیٹی نے این آئی ایچ کو ہدایت کی کہ پی ایم آرسی اور ریاض الدین شیخ کے ساتھ مل کر انٹرفیرون ویکسین کی تیاری کے منصوبے پردوبارہ کام شروع کیاجائے۔