ججز سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تشکیل دینے کا فیصلہ

وفاق کی جانب سے وزارت داخلہ نے ججزکی سیکیورٹی کویقینی بنانے کی خاطر 2مختلف پلان بھی تشکیل دیے ہیں۔


Saleh Mughal April 03, 2018
وفاق کی جانب سے وزارت داخلہ نے ججزکی سیکیورٹی کویقینی بنانے کی خاطر 2مختلف پلان بھی تشکیل دیے ہیں۔ فوٹو:فائل

وفاق کا سپریم کورٹ ،وفاقی شریعت عدالت سمیت اعلی عدلیہ کے ججز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے جامع پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے صوبوں سے تجاویز و سفارشات مانگ لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے تشکیل دی گئی پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی کااجلاس لاہورمیں ہوا ۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ وفاق کی جانب سے وزارت داخلہ نے ججزکی سیکیورٹی کویقینی بنانے کی خاطر 2مختلف پلان بھی تشکیل دیے ہیں۔

ادھر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخرسلطان راجہ نے راولپنڈی ڈویژن میں عدالتوں ،ججز اوربارکی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے پولیس کو احکام جاری کیے ہیں کہ کورٹس وکچہری میں وکلا کے لیے علیحدہ انٹری وایگزٹ کویقینی بنایا جائے۔ گاڑیوں کے اسٹیکر لاگو کیے جائیں،سفید کپڑوں میں ملبوس ملازمین کی ڈیوٹی لگائی جائے ،رش کے اوقات میں پٹرولنگ کوموثربنایا جائے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں