تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کیلیے نادرا سافٹ ویئر تیار چیف جسٹس کااظہاراطمینان

سپریم کورٹ اس مقدمہ کی آج سماعت کرے گی۔


Numainda Express April 03, 2018
سپریم کورٹ اس مقدمہ کی آج سماعت کرے گی۔ فوٹو: فائل

تارکین وطن کو بیرون ملک سے پاکستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کیلیے نادرا نے ابتدائی سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نادرا کی کاوش کو سراہتے ہوئے سافٹ ویئرکے بارے میں معلومات تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے چیف جسٹس کو ان کے چیمبر میں سافٹ ویئرکے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اگلے عام نتخابات میں تارکین وطن کے ووٹ ڈالنے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار ہے۔

چیف جسٹس نے نادرا کی کاوش پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سافٹ ویئر الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹیرینزکو فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ معاملے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔سپریم کورٹ اس مقدمہ کی آج سماعت کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں