ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو مسائل نہیں ہوں گے صدر ممنون

بدعنوانی کسی شکل میں قبول نہیں، 108 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب


Numainda Express April 03, 2018
ایوان صدر میں تقریب، ترک نیول چیف ایڈمرل عدنان اوزبل کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگرتمام ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں کام کریں تومسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

108 ویںنیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے کی کاوشوں سے انتہا پسندی اور دہشت گردی پرقابوپالیا گیاہے، اب ان کامیابیوں کو استحکام دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں یہ مسئلہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے، پاکستان ایشیا کا دل ہے اور اس کے گردوپیش میں بڑے اہم واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کیلیے دوستوں کے تعاون سے اپنا کردار ادا کرتارہے گا، پاکستان نے خارجہ تعلقات کے شعبے میںنہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، کچھ عرصے سے ہمارے ہاں سیاسی اتارچڑھاؤ کی رفتار بھی معمول سے کچھ زیادہ رہی ہے۔ ریاست پراعتمادمیں اضافے کیلیے ضروری ہے کہ عوامی مسائل کو جلد حل کیا جائے اس ضمن میں سرکاری افسروں کا کردار بہت اہم ہے۔

صدر نے کہا کہ ملکی وسائل قوم کی امانت ہیں،ان کا زیاں بدعنوانی ہی کی ایک شکل ہے اور بدعنوانی کسی شکل میں قابل قبول نہیں،صدرمملکت نے کورس کے شرکا کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

علاوہ ازیں صدرمملکت نے ترک نیول چیف ایڈمرل عدنان اوزبل کونشان امتیاز(ملٹری) عطا کیا۔ تقریب کے بعد معزز مہمان سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنامشکل ہے۔

تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ترک نیول فورس کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیںگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |