ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معمہ حل خود کشی قرار

موت پھندا لگنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، سہیل ٹیپو نے آخری کال اہلیہ کو کی، رپورٹ


Numainda Express April 03, 2018
موت پھندا لگنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، سہیل ٹیپو نے آخری کال اہلیہ کو کی، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معمہ حل ہو گیا، فارنسک لیب کی 16 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں وجہ موت خودکشی قرار دے دی گئی۔

12روز قبل ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو ڈپٹی کمشنر ہائوس کے اندر اپنے کمرے میں مر دہ حالت میں پائے گئے تھے اور لاش پنکھے سے جھولتی ہوئی ملی تھی، ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے۔ پہلے تو گوجرانوالہ پولیس کے افسران نے ہی موت کو خودکشی قرار دے دیا تھا لیکن جب ڈی سی کے ماموں نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کروایا اور میڈیا کو بتایا کہ اس کی تحقیقات کی جائے تو سی پی او اشفاق احمد خان نے 7 رکنی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 5روز کام کرتے ہوئے شواہد کے ساتھ ساتھ اہل خانہ، ڈی سی آفس اور ڈی سی ہائوس میں کام کرنے والے ملازمین کے بیانات لیے اور فون ڈیٹا نکلوا لیا۔

آر پی او کو اہل خانہ نے ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلی سطح کی انکوائری کی اپیل کی جس پر وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے حکم پر آرپی او ملتان ڈی آئی جی محمد ادریس کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بنائی گئی جس میں3 ایس ایس پی، ڈی جی فارنسک کے نمائندہ شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا کے مطابق سہیل ٹیپو نے خود کشی سے پہلے آخری فون کال اپنی اہلیہ کو کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں