پیپلزپارٹی کو اقتدارملا تو ملک ٹوٹ جائے گا گلاب چانڈیو
ان کے دورمیں قوم پرستی نے جنم لیا،مہاجر اور سندھی بھائی بھائی ہیں
QUETTA:
معروف اداکار گلاب چانڈیونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اگردوبارہ اقتدارمیں آئی تو ملک ٹوٹ جائے گا۔
ان کے دوراقتدار میں قوم پرستی اور زبان پرستی نے جنم لیا ہے ورنہ مہاجر اور سندھی ہمیشہ سے بھائی بھائی ہیں، ان خیالات کا ظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صدرزرداری نے ملک کوشدید نقصانات سے دوچارکیا ہے اور اسے اپنی ذاتی ملکیت سمجھ لیا ہے۔
آصف علی زرداری کو سب سے زیادہ سندھ کے باسیوں نے سپورٹ کیا ہے مگر ان کے دوراقتدارمیں ہمارے بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلے نہیں ملے، ایک سوال کے جواب میں اداکارگلاب چانڈیوکاکہنا تھا کہ فنکار محبت بانٹنا چاہتا ہے اس کی کوئی پارٹی نہیں ہوتی مگر چونکہ سیاست اورشوبز2 الگ الگ شعبے ہیں اس لیے میں مکمل طور پر مسلم لیگ فنکشنل کوسپورٹ کروںگا، انھوں نے کہا کہ پاکستان سے وڈیرہ شاہی نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا اور تمام عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔