مشرف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیںفضل الرحمن

حکومت کوئی بھی آئے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں پراثر نہیں پڑے گا


INP April 10, 2013
انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبدار ی کا سرٹیفکیٹ نہیں د ے سکتا،جرمن ادارے کو انٹرویو فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو ۔

طالبان کے ساتھ مکالمت کی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، طالبان کو مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ پر لانا ایک طویل عمل ہے۔ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے انتخابی معاملات شفافیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

عالمی برادری پاکستان جیسے ملکوں کے حالات پر نظر تو رکھتی ہے اور ان کی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے ایسے لوگ سامنے آئیں جن کے ساتھ وہ بہتر طور پر چل سکیں، جنرل(ر) پرویز مشرف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں د ے سکتا ۔



منگل کو جرمن نشریاتی ادارے سے اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان میں کون سے پارٹی حکومت بناتی ہے یا پھر جمعیت علمائے اسلام کو کتنی کامیابی ملتی ہے، قیام امن کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہاکہ ان کے ماضی کے تجربات تلخ ہیں، اس لیے قطعی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔مولانا فضل الرحمان کے خیال میں جنرل(ر)پرویز مشرف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہاکہ وہ اس ضمن میں کوئی سرٹیفیکیٹ تو نہیں دے سکتے البتہ اسٹیبلشمنٹ کو اس بات کا ادراک ہو گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قوتوں میں پاکستانی انتخابات اور سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |