روپے کی بے قدری سریے کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹیل، کھڑکیوں، دروازوں کی تیاری اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی اشیابھی مہنگی

اسٹیل، کھڑکیوں، دروازوں کی تیاری اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی اشیابھی مہنگی۔ فوٹو: فائل

اسٹیل اور سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

سریے کی قیمت 3ہزار روپے اضافے کے بعد 75 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی، ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال مہنگا ہونے سے مقامی سریے کی قیمت میں اضافہ ہوا، سریا، اسٹیل سمیت دیگر استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


کھڑکیوں، دروازوں کی تیاری اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی اسٹیل مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، تعمیراتی اور صنعتی شعبہ بھی اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید متاثرہونے لگا ہے، اسٹیل شیٹس، انڈسٹریل کوائل کی قیمتیں متاثر ہونے سے صنعتی شعبہ بھی زد میں آگیا۔

 
Load Next Story