ایک سال قبل کیے گئے قتل کا معمہ حلبیوی اور بیٹا قاتل نکلے

قتل کے الزام میں گرفتاربیوی فاطمہ اوربیٹااخترعدالت میں پیش،عدالتی ریمانڈپرجیل منتقل


Staff Reporter April 03, 2018
مقتول کی بیوی فاطمہ نے اسٹیل ٹائون پولیس کی تفتیش میں قتل کے جرم کااعتراف کیاتھا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: اسٹیل ٹائون پولیس نے مومن آباد میں ایک سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا جب کہ بیوی اور بیٹا مبینہ قاتل نکلے۔

اسٹیل ٹائون پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ فاطمہ اور اس کے بیٹے اختر کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مومن آباد میں گزشتہ سال ستمبر میں یعقوب عرف خانو کا قتل ہوا تھا۔

قتل کی تفتیش ویسٹ زون پولیس کی ناکامی کے بعد اسٹیل ٹائون پولیس کو سونپی گئی تھی، ابتدائی تفتیش میں مقتول کی بیوہ فاطمہ سے مختلف پہلوئوں پرکیے گئے سوالوں میں فاطمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے بیٹے اختر کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔

ملزمان سے تفتیش کرنے کے لیے پولیس نے ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ماں بیٹے کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ مومن آباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا بعدازاں قتل کی تفتیش ویسٹ زون سے ایسٹ زون ٹرانسفر کردی گئی جو اسٹیل ٹائون پولیس کو سونپی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں