پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے احسن اقبال

بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک April 03, 2018
پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، احسن اقبال فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل دہشت گردی سے متاثر ملک تھا، دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنارکھا تھا، دہشت گردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانا بنایا، قیام امن کے لیے ہر پاکستان نے اپنا سر دیا، اس جنگ میں 60ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، لیکن آج ہم فخر سے کہہ سے سکتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مغربی ایجنسیوں نے اسامہ بن لادن اور دیگر جنگجو پاکستان بھجوائے اور جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، عالمی برادری کو دہرا معیار چھوڑنا ہو گا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں