ڈاک ٹکٹ ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں ڈاکٹر محمد قیصر

جامعہ کراچی کی شعبہ جغرافیہ کا شمار پاکستان کے دوسرے قدیم شعبے کے طور پر ہوتا ہے.


Staff Reporter April 10, 2013
جامعہ کراچی کی شعبہ جغرافیہ کا شمار پاکستان کے دوسرے قدیم شعبے کے طور پر ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں شعبہ جغرافیہ کی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ ڈاک ٹکٹ کسی بھی ملک کے سفیر تصور کیے جاتے ہیں۔

ڈاک ٹکٹ جمع کرنا شاہی مشغلہ رہاہے، ملکہ ایلزبتھ اورا مریکی صدر روز ویلٹ بھی ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ رکھتے تھے، جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کی ترقی و تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک نے شعبہ کی ڈائمنڈ جوبلی پر ٹکٹ کا اجراکیا ہے جو شعبہ اور جامعہ کراچی کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، ان خیالات کا اظہا رشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ فضلی ستار خان،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ برک، رئیسہ کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ملاحت کلیم شیروانی اوررئیسہ کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اس موقع پر شیخ الجامعہ کراچی نے کہا کہ شعبہ جغرافیہ کا شمار پاکستان کے دوسرے قدیم شعبے کے طور پر کیا جاتا ہے، انھوں نے شعبہ جغرافیہ کی صدر فرخندہ برک کو شعبہ کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ فضلی ستار خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جغرافیہ کے لیے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کرکے انھوں نے بحیثیت المنائی جامعہ کراچی اپنا درست کردار اداکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں