پیپلزپارٹی نے کراچی کے امیدواروں کی حتمی منظوری دیدی

قومی اسمبلی کی 20 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر متوقع امیدواروں کی فہرست جاری.


Staff Reporter April 10, 2013
قومی اسمبلی کی 20 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر متوقع امیدواروں کی فہرست جاری۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلیے کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 نشستوں کے لیے پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے این اے 239 سے عبدالقادر پٹیل، این اے 240 سے عابد حسین ستی، 241 سے علی احمد، 242 سے باری خان، 243 سے سہیل عابدی، 244 سے طاہر خان، 245 سے سردار خان، 246 سے شہزاد مجید، 247 سے محمد اصغر لال، این اے 248 سے شاہ جہاں بلوچ، این اے 249 عبدالحبیب میمن، این اے 250 سے راشد ربانی، این اے 251 سے ذوالفقار قائم خانی، این اے252 سے سید اصغر حسین بہاری، این اے 253 سے مراد بلوچ، این اے 254 سے عبدالستار چنہ، این اے 255 سے جاوید شیخ، 256 سے منظور عباس، این اے 257 سے نسیم خان اور 258 سے راجہ عبدالرزاق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔



ان کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وفاقی اور سندھ کے پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ انتخابات کیلیے کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 89 سے سید دلاور شاہ ، پی ایس 90 سے لیاقت علی عسکانی، پی ایس 91 سے الطاف حسین حالی، اور پی ایس92 سے عبدااللہ بلوچ ، پی ایس 93 سے صدیق اکبر ، پی ایس 94 سے راشد بلوچ، پی ایس 95 سے جمیل ضیا، پی ایس 96 سے مجیب الرحمن ، پی ایس 97 سے جمن دروان ، پی ایس 98 سے ڈاکٹر ناصر خان ، پی ایس 99 سے سہیل سمیع دہلوی ، پی ایس 100 سے اشفاق قادر ، پی ایس 101 سے عاطف مشتاق ، 102 سے اصغر عباس، 103 سے دلبر ولی، پی ایس 104 سے عارف حسین، 105 سے فاروق میمن ، 106 سے زوہیب حسن خان، 107 سے عبدالواحد چھٹو، 108 سے محمد جاویدناگوری ، 109 سے ثنیہ ناز بلوچ، 110 سے فہیم علی، 111 سے عدنان بلوچ، 112 سے کریم اللہ وقاصی، 113 سے اسد حسین زبیری، 114 سے مقبول مسیح، 115 سے ارشد علی جان، 116 سے حارث علی مٹھانی، 117 سے پیر عبدالرشید، 118 سے محمد اقبال، 119 سے عبدالحق، 120 سے عامر خان، 121 سید خاور عباس، 122 سے نوید طاہر ، پی ایس 123 سے اعظم درانی، 124 سے شاہجہان شیخ، 125 سے نصر اللہ مدنی، 126 سے محمد اسماعیل بروہی، 127 سے محمد حلیم میمن، 128 سے شاہجہان خان، 129 سے حاجی مظفر علی شجرااور 130 سے ساجد جوکھیو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ناموں کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کراچی ڈویژن میں انتخابی مہم کیلیے حکمت عملی تیار کرلی،کراچی میں لیاری ،ملیر میں مرکزی جلسے کیے جائیں گے جبکہ دیگر علاقوں میں چھوٹے جلسے اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں