
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ''باغی ٹو'' کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ فلم ریلیز کے صرف 4 روز میں 85 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی اب تک کی کامیاب فلم بن چکی ہے جب کہ بعض تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ''باغی ٹو''بہت جلد 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کا جذباتی انداز میں شکریہ
Despite bandh affecting biz in various states, #Baaghi2 puts up a SUPERB double digit total on Mon... Biz gathered momentum towards evening shows... Speeding towards ₹ 100 cr... Fri 25.10 cr, Sat 20.40 cr, Sun 27.60 cr, Mon 12.10 cr. Total: ₹ 85.20 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) April 3, 2018
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی کوئی بھی فلم اب تک 100 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی، لہٰذا ''باغی ٹو''ان کی پہلی فلم ہوگی جو باکس آفس پر 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل 2016 میں اسی سلسلے کی پہلی فلم''باغی'' 76 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوسکی تھی۔ جب کہ ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ''ہیروپنتی''55 کروڑ ،''اے فلائنگ جیٹ''38 کروڑ اور''منا مائیکل''صرف 33 کروڑ ہی کما سکی تھی۔

فلم کی کامیابی پر ٹائیگر شروف نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیاتھا۔ فلم میں ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔