ٹائیگر شروف نے اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا

’’باغی ٹو‘‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ٹائیگر کی پہلی فلم ہوگی۔


ویب ڈیسک April 03, 2018
فلم ’’باغی ٹو‘‘اب تک 85 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم''باغی ٹو'' نے صرف 4 دن میں ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنی پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ''باغی ٹو'' کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ فلم ریلیز کے صرف 4 روز میں 85 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی اب تک کی کامیاب فلم بن چکی ہے جب کہ بعض تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ''باغی ٹو''بہت جلد 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کا جذباتی انداز میں شکریہ



واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی کوئی بھی فلم اب تک 100 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی، لہٰذا ''باغی ٹو''ان کی پہلی فلم ہوگی جو باکس آفس پر 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل 2016 میں اسی سلسلے کی پہلی فلم''باغی'' 76 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوسکی تھی۔ جب کہ ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ''ہیروپنتی''55 کروڑ ،''اے فلائنگ جیٹ''38 کروڑ اور''منا مائیکل''صرف 33 کروڑ ہی کما سکی تھی۔



فلم کی کامیابی پر ٹائیگر شروف نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیاتھا۔ فلم میں ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |