اسکروٹنی کادہرامعیارسلامتی کیخلاف زہرقاتل ہےطارق جاوید

مضبوط اسٹیبلشمنٹ کے اسکرپٹ کے تحت کاغذات منظوریامستردکیے جارہے ہیں


Express Desk April 10, 2013
مضبوط اسٹیبلشمنٹ کے اسکرپٹ کے تحت کاغذات منظوریامستردکیے جارہے ہیں فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینئروائس چیئرمین،سابق قائم مقام وزیراعلیٰ سندھ، سابق رکن قومی اسمبلی،رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینراوررابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدنے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کومنظوراورمسترد قراردینے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل مضبوط ترین اسٹیبلشمنٹ کے کسی طے شدہ منصوبے اوراسکرپٹ کے تحت کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ امیدواروں کی اسکروٹنی میں جو دہرامعیار اپنایا جارہا ہے وہ کھلا مذاق ہے اورنہ صرف شرافت، اخلاقیات ،ملکی وبین الاقوامی قوانین اور اسلامی اصولوں کے سراسرمنافی ہے بلکہ ملکی سلامتی ویکجہتی کے خلاف زہرقاتل بھی ہے۔طارق جاوید نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کوبغیرکسی اعتراض کے درست قرار دیا جارہا ہے جنھوں نے بینکوں سے اربوں کھربوں روپے کے قرضے لیے۔

ان قرضوں کو معاف کرایااورسرکاری خزانے پرڈاکہ ڈال کرملک اوربیرون ملک محلات،جائیدادیںاور بڑی بڑی جاگیریں بنائیںجبکہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں بال کی کھال نکالی جارہی ہے اورانہیں مسترد کیاجارہا ہے۔طارق جاوید نے کہاکہ اس عمل سے ثابت ہوتاہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کسی طے شدہ منصوبے اور اسکرپٹ کے تحت صرف مخصوص خاندانوں، دولت مندوں، کرپشن اور قومی دولت کی لوٹ مارکرنے والوں کونہ صرف الیکشن میں حصہ لینے کاحقدار قراردے رہے ہیں بلکہ ان کے کھلے محافظ بھی بنے ہوئے ہیں دوسری جانب سچے اورایماندارافرادکواسمبلیوں سے باہر رکھنے کاقطعی اور قطعی پروگرام بنایاجاچکاہے تاکہ فسطائیت پرمبنی حکومت کے قیام کا اہتمام کیاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں