وزیراعظم کی رمضان میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائے، وزیر اعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت


ویب ڈیسک April 03, 2018
پاورپلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھاجائے، وزیراعظم کی ہدایت؛ فوٹوفائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرتوانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اگلے چند ماہ کے لئے اور رمضان کے دوران لوڈ منیجمنٹ پلان کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائےاور رمضان المبارک کے دوران عوام کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |