سندھ میں 17 سال کے دوران 738 بچے پولیو کا شکار ہوگئے

پولیوسیل نےسندھ کاریکارڈجاری کردیا،2012میں کم کیس رپورٹ ہوئے،رواں سال سندھ کے2اورملک بھرمیں6 بچے وائرس کا شکار ہوئے

سندھ میں 1997ء سے 2013 ء تک ہونے والے پولیو کیسز۔ فوٹو: فائل

SANAA:
کراچی سمیت اندرون سندھ میں پولیووائرس سے متاثرہونے والے بچوںکی رپورٹ جاری کردی گئی۔

نیشنل پولیو سیل کی جاری کردہ رپورٹ میںکراچی سمیت سندھ میںگزشتہ17سالوںمیں پولیووائرس سے متاثرہ بچوںکاریکارڈ جاری کیاگیاجس میں چارٹ کی مدد سے بتایاگیاہے کہ1997سے 2013 مجموعی پر738بچے پولیووائرس کاشکار ہوچکے ہیں،تاہم مسلسل انسدادپولیومہم کی وجہ سے پولیوکیسوں میں نمایاںکمی واقع ہوئی ہے، 2012 میںکراچی سمیت صوبے میںسب سے کم پولیوکیس رپورٹ ہوئے تھے جن کی تعداد 4 تھی۔

 




جاری کیے جانے والے اعداد وشمارمیں بتایاگیا ہے کہ سندھ میں1997میں سب سے زیادہ پولیووائرس کے کیسوںکی تصدیق کی گئی جس میں274 بچے اس وائرس کاشکار ہوئے تھے جبکہ ،2008 میں پولیو سے متاثرہونے والے بچوںکی تعداد97 تھی، 2009 میں 53 بچے وائرس کا شکار ہوئے،2000 میں65 بچے،2001میں 28بچے وائرس کی زد میں آئے تھے،2002 میں وائرس نے39 بچوں کو متاثرکیا تھا،2003میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوںکی تعداد29 رپورٹ کی گئی تھی۔

2004 میں28کیسوںکی تصدیق کی گئی تھی،2005 میں 5بچے رپورٹ ہوئے تھے،2006میں وائرس نے12 بچوں کو معذور، 2007 میں12بچے ،2008 میں18بچے وائرس کا شکار ہوئے،2009میں12 اور2010 میں 27 بچے وائرس کا نشانہ بنے،جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2011 میںپولیو وائرس نے33 بچوںکومتاثر کیا،2012 میںیہ تعدادکم ہوکر4رہ گئی تھی تاہم2013کے ابتدائی4ماہ میں 2 بچے وائرس کانشانہ بن چکے ہیں، واضح رہے کہ امسال میں ملک بھر میں 6 پولیوکیسوںکی تصدیق کی جا چکی ہے۔
Load Next Story