آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی


ویب ڈیسک April 03, 2018
احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس قاسم پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے احد چیمہ کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد احد چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: احد چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے احد چیمہ کا میڈیکل چیک اپ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے علاج نہ کروانے پر نیب کے تفتیشی افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے تفتیشی افسر اکرام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |