ماڈل مہرین سید پنجاب ریونیو اتھارٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

تقریب میں مہرین سید کی آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر نے ان کا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی

تقریب میں مہرین سید کی آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی؛ فوٹوفائل

ماڈل مہرین سید کو پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنا "برانڈ ایمبیسیڈر" مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہرین سید ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی "برانڈ ایمبیسیڈر" نامزد ہوگئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں مہرین سید کی آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔


مہرین سید نے جی او آر ون میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد، ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر امان انور قدوائی، ڈائریکٹر کمیونی کیشن ردا قاسم نے مہرین سید کا استقبال کیا۔

مہرین سید کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر کو پروان چڑھائے بغیر معاشرے میں خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا، پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے 10 اپریل کو ٹیکس ڈے منائے گی۔
Load Next Story