دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نامناسب رویے پر شاداب خان پر جرمانہ

شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔


ویب ڈیسک April 03, 2018
شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے مہمان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین چیڈوک والٹن کو بولڈ کرنے کے بعد ان کی جانب انگلی سے اشارہ کیا اور نامناسب جملے بھی کہے۔



فیلڈ امپائر شوزیب رضا اور احمد شہاب کی جانب سے شاداب خان کے رویے کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ۔

واضح رہے پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد سیریز اپنے نام کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں