چین نے کرپشن میں ملوث سیکڑوں وزرا کو برطرف کرکے ترقی کی چیف جسٹس

بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس میں سپریم کورٹ کا آبادی کی ریگولائیزیشن کا حکم


ویب ڈیسک April 03, 2018
بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس میں سپریم کورٹ کا آبادی کی ریگولائیزیشن کا حکم . فوٹو : فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ چین نے کرپشن میں ملوث سیکڑوں وزرا کو برطرف کرکے ترقی کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کابینہ سے آبادی کی ریگولائیزیشن اور متعلقہ قوانین کی دوہفتے منظوری لی جائے، پنجاب حکومت کل تک سیوریج منصوبہ فنڈنگ سے متعلق آگاہ کرے، دو سے تین ہفتے میں کام نہ ہوا تو طارق فضل چوہدری ذمہ دار ہوں گے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سی ڈی اے نے ریگولیشنز فائنل کرلی ہیں، تمام آبادی کو ریگولر کیا جائے گا، 30 مارچ 2018 سے قبل ہونے والی تعمیرات ہی ریگولرہوسکیں گی، اس کے بعد ہونے والی تعمیرات مسمار کردی جائیں گی، رواں ہفتے تجاوزات کنند گان کونوٹس جاری کردیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں کوئی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں، غیرقانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے نام بتائیں، تمام متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صبح مجھے کسی نے میسج بھیجا کہ چین نے ترقی کیسے کی، چین نے کرپشن میں ملوث 400 کے قریب وزرا کوفارغ کردیا تھا اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |