اوورسیزووٹ کاحقالیکشن کمیشن نئے تجربے پرآمادہ نہیں
بیرون ملک پاکستانیوںکی وجہ سے انتخابی عمل متاثرہوسکتاہے،الیکشن کمیشن حکام.
بیرون ملک مقیم 45 لاکھ پاکستانیوںکوووٹ کاحق دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کسی نئے تجربے میں پڑنے پرآمادہ نہیں ہو رہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیرون ممالک مجموعی ووٹرز میں سے 25لاکھ ووٹ کاسٹ ہونے کی صورت میں بھی انتخابات کے فوری نتائج کااعلان التوامیں جاسکتاہے۔
جس کے باعث سارے انتخابی عمل کے متاثرہونے کاخدشہ ہے یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے ایک میکنزم مرتب کرنے کے لیے الیکشن کمیشن حکام اور متعلقہ دیگراداروں کے درمیان سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کسی مربوط طریقہ کارپراتفاق نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ بھی ماضی کی طرح جوپاکستان میں آسکتاہے وہ آکرووٹ کاسٹ کردے کی سابقہ قانونی پوزیشن کو برقراررکھناچاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیرون ممالک میں کئی ایک حلقوں کے 5سے10ہزارووٹ کاسٹ ہونے کی صورت میں انتخابی نتائج کی بروقت تیاری میں تاخیرکے امکانات ہیں جس کے باعث انتخابی نتائج میں شکوک و شہبات سامنے آسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن حکام نے انتخابی نتائج کو فوری اعلان کیلیے ایک نیاسسٹم رائج کیاہے جس کی سہولت صرف پاکستان میں کاسٹ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے ساتھ ہی نتائج کافوری اعلان سے منسلک ہے اگربیرون ملک 45لاکھ ووٹرز کویہ سہولت دی گئی تو نتائج کی بروقت تکمیل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔