جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے،درخواستگزار


ویب ڈیسک April 03, 2018
درخواست جماعت الدعوۃ کے سربراہ کی جانب سے دائرکی گئی،فوٹو:فائل

SINGAPORE: ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت الدعوۃ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہےتاہم اب حکومت نے امریکا اور بھارت کے دباؤ میں آکر جماعت کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں جب کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعدحکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |