مارگریٹ تھیچر کی تدفین فوجی اعزاز کیساتھ17 اپریل کو ہوگی

دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی، صدر زرداری، اوبامااور دیگر عالمی لیڈروں کاخراج عقیدت


Net News April 10, 2013
دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی، صدر زرداری، اوبامااور دیگر عالمی لیڈروں کاخراج عقیدت.فوٹو: رائٹرز

سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ 17 اپریل کو کی جائیگی۔87 سالہ مارگریٹ تھیچر پیر کی صبح فالج کے حملے کے نتیجہ میں انتقال کر گئی تھیں۔

برطانوی حکومت کے اعلان کے مطابق مارگریٹ تھیچر کی تدفین سرکاری نہیں ہو گی تاہم ان کی تدفین کو وہی درجہ دیا جائے گا جو لیڈی ڈیانا اور برطانیہ کی ملکہ کی والدہ کو دیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم کے انتقال کے بعد برطانیہ کا قومی پرچم 'یونین جیک' سرنگوں کر دیا گیا ہے جبکہ برطانوی پارلیمان کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ ارکانِ پارلیمان انہیں خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔ ملکہ ایلزبتھ نے ایک پیغام میں مارگریٹ تھیچر کو عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،اسپین کا دورہ مختصر کر کے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر بارک اوباما نے انہیں 'آزادی اور خودمختاری کی چیمپئن' قرار دیا ہے، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ماگریٹ نے یورپ کو تقسیم ہونے سے بچایا،اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق صدر آصف زرداری نے مارگریٹ تھیچر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،صدر زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں