پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان تحریک انصاف میں شامل

پیپلزپارٹی کے سردار شہباب، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ ق کے احمد شاہ کھگہ کپتان کے ساتھی بن گئے

سردار شہباب، احسن فتیانہ اور احمد شاہ کھگہ کپتان کے ساتھی بن گئے۔ فوٹو: فائل

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑالیں، پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔
Load Next Story